Home / اہم خبریں / ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں بہترین علاج و ادویات کا سلسلہ جاری ہے۔ ایم ایس ڈاکٹر شاہد سلیم

ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں بہترین علاج و ادویات کا سلسلہ جاری ہے۔ ایم ایس ڈاکٹر شاہد سلیم

ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی) ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر شاہد سلیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر انجم و مشیر صحت حنیف پتافی کی نگرانی میں ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان میں ہر قسم کے مریضوں کو مفت بہترین علاج اور بہترین ادویات کی فراہمی کا سلسلہ تمام ڈیپارٹمنٹس میں بلا تعطیل جاری ہے۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر شاہد سلیم نے ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانیوالی ادویات کی مکمل رپورٹ میڈیا کو جاری کیں۔ ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے ہمارا مشن مریضوں کو بہترین اور بروقت علاج و ادویات کی سہولیات فراہم کرنا ہے، ٹیچنگ ہسپتال میں 400 نئے تجربہ کار ڈاکٹرز تعینات کر دیئے ہیں جو 24 گھنٹے مریضوں کی خدمت کر رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ٹیچنگ ہسپتال میں کسی بھی قسم کی پریشانی و دشواری کے سلسلہ میں ڈائریکٹ مجھ سے رجوع کریں میرے دفتر کے دروازے ہر خاص و عام کے لئے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے