Home / اہم خبریں / روپے کی قدر میں کمی، سونا فی تولہ 71 ہزار 700 روپے کی سطح پر پہنچ گیا

روپے کی قدر میں کمی، سونا فی تولہ 71 ہزار 700 روپے کی سطح پر پہنچ گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) روپے کی قدر میں کمی، سونا 71 ہزار 700 روپے فی تولہ کی سطح پر پہنچ گیا۔ روپے کی قدر میں کمی کے باعث سونے کی درآمد مہنگی ہوگئی ہے۔ سونا چھ ہفتوں کی بلند ترین سطح 71 ہزار 700 روپے فی تولہ کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث چھوٹے کاروبار کرنے والے تاجر ہاتھ دھرے بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ اندرون شہر سمیت شہر کے مختلف مقامات پر چھوٹے جیولری کے کاروبارکرنے والے تاجروں کو اس حوالے سے شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ بڑے بڑے تاجر سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث چند دنوں میں ارب پتی بن گئے ہیں۔ سونے کے کاروبار کرنے والے تاجروں کے مطابق ملک میں سونا نہیں نکالا جارہا ہے اور تمام ضروریات درآمدی سونے سے پوری ہوتی ہے۔ روپے کی قدر میں کمی سے سونا طلائی زیورات کا کاروبار بری طور پر متاثر ہوا ہے۔ زیورات سازی کے ملک بھر میں سینکٹروں ورکشاپس بند ہوچکے ہیں اور کاریگر دوسری ملازمتیں کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سونے کی درآمد اور برآمد پر ٹیکس کم کرے تاکہ مقامی سونے کے کاروبار میں بہتری آسکے۔ کاروبار میں تیزی آنے کے بعد زیورات کی برآمد سے حکومت کو زر مبادلہ حاصل ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے