Home / اہم خبریں / رمضان المبارک کا دوسرا جمعہ، صوبہ بھر سیکورٹی الرٹ

رمضان المبارک کا دوسرا جمعہ، صوبہ بھر سیکورٹی الرٹ

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) رمضان المبارک کا دوسرا جمعہ، صوبہ بھر سیکورٹی الرٹ۔ رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ کے لئے ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی جبکہ تیسرے عشرے میں سیکورٹی کے لئے حکمت عملی بھی مرتب کرلی گئی ہے۔ رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ شروع ہونے کے بعد عید کی خریداری شروع ہوگئی ہے اور اس حوالے سے اسنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید تیز کرنے اورتمام اضلاع کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی بڑھانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ مارکیٹوں کی سیکورٹی کے لئے بھی پولسی افسران کو اہم ٹاسک دیا گیا ہے کیونکہ اب بازار رات گئے تک کھلنا شروع ہوگئے ہیں۔ تیسرے عشرے میں نہ صرف بازاروں میں غیر معمولی رش بڑھ جاتا ہے بلکہ طاق راتیں بھی آتی ہیں اور مساجد میں بھی نمازیوں کا غیر معمولی رش بڑھ جاتا ہے۔ رمضان المبارک کے تیسرے عشرے میں راہ زنی کے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر انتظامات کی ہدایات کی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں چوری، ڈکیتی اور راہزنی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک درجنوں واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے