Home / اہم خبریں / کراچی سرکلر ریلوے کو بحال کروانے میں پندرہ دن سے زیادہ لگیں گے۔ کمشنر کراچی

کراچی سرکلر ریلوے کو بحال کروانے میں پندرہ دن سے زیادہ لگیں گے۔ کمشنر کراچی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے کہا ہے کہ کے سی آر کو بحال کروانے میں پندرہ دن سے زیادہ لگیں گے، سپریم کورٹ نے بھی ری ہیبلٹئشن کے لئے ایک سال دیا ہے۔ ڈی ایس ریلوے کراچی سید مظہر علی شاہ نے کہا کہ ضلع شرقی میں آپریشن جاری ہے اور دیگر اداروں کا تعاون بھی ہے۔ ہفتہ کو کمشنر کراچی افتخار شلوانی اور ڈی ایس ریلوے سید مظہر علی شاہ نے دیگر افسران کے ہمراہ سٹی ریلوے اسٹیشن سے بلدیہ تک ریل ٹرالی پرٹریک کا دورہ کیا اور تجاوزات کے خاتمہ کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے وزیر مینش سائٹ لیاری اوربلدیہ تک ٹریک کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر سٹی اسٹیشن سے بلدیہ تک کوئی تجاوازت نہیں ہیں۔ پچاس فٹ جگہ پر آپریشن کرکے واہ گزار کرالیا گیا ہے۔ اب ڈی ایس ریلوے، ڈی آئی جی ریلوے کے ساتھ جگہ کا وزٹ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کو بحال کرانے میں پندرہ دن سے زیادہ لگیں گے، سپریم کورٹ نے بھی ری ہیبلٹئشن کے لئے ایک سال دیا ہے۔ ابتدائی طور پر ایسٹ زون میں آپریشن جاری ہے پھر ویسٹ میں ہوگا۔ ڈی ایس ریلوے سید مظہر علی شاہ نے کہا کہ سرکلر ریلوے کی زمین پر جوائنٹ آپریشن کے زریعے ہمارے ایک دوسرے سے رابطہ بحال ہے۔ ہمارا اس وقت ڈسٹرکٹ ایسٹ میں آپریشن جاری ہے۔ ٹریک کا جائزہ لیا جارہا ہے کہ کتنا فنکشنل ہے اور کتنا نہیں۔ ہمارے ساتھ کمشنر کراچی اور دیگر اداروں کا تعاون ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناظم آباد ڈرگ روڈ 30 کلو میٹر جگہ سے انکروچمنٹ ہٹائی جائیگی۔ ضلع شرقی میں ہم آپریشن کر رہے ہیں شرقی کے بعد پھر آگے جائیں گے۔ سرکلر ریلوے کے لئے ساڑھے گیارہ ایکڑ زمین کلیئر کرنا ہے ساڑھے 3 ایکڑ کلیئر کرچکے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے