ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) المعزانڈسٹری لمٹیڈ کی انتظامیہ کی جانب سے جنرل منیجر ایگریکلچر اینڈ ایڈمن رانا سجاد حسین نے ماہ رمضان المبارک کے مہینے کے حوالے سے پولیس کے شہداء کے لیے گفٹ پیک ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم ریاض کے حوالے کر دیے۔ یہ گفٹ پیک پولیس شہداء کے 160خاندانوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسلیم ریاض نے اس موقع پر کہا کہ پولیس کے شہداء نے ہمارے آج کو محفوظ بنانے کے لیے شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔ پولیس شہداء کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے۔المعز انڈسٹری لمٹیڈ کی جانب سے ماہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہداء کے خاندانوں کے لیے گفٹ پیک کی تقسیم ایک احسن اقدام ہے جس کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
![]()