Home / اسلام آباد / وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی جس میں ملکی سلامتی کے امور اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خیال رہے کہ آج وزیر اعظم عمران خان نے روپے کی قدر میں کمی کا نوٹس لیتے ہوئے زائد قیمت پر ڈالر بیچنے والی کمپنیز کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کیا تھا۔ اس ضمن میں‌ وزیر اعظم کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرنسی ریٹ سے انحراف کرنے والی کمپنیز کو رعایت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ 10 مئی 2019 کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی سفیر کنی نوری متسودا کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں ممالک کے مثالی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

Saudi Strengthens Ties with Pakistan Through New Flights, Seamless Connectivity and New Experiences

KARACHI, (Staff Reporter) Saudi Arabia is strengthening its travel ties with Pakistan by offering more …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے