Home / اسلام آباد / وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مقامی لڑکیوں کی چینی لڑکوں سے شادیوں کے معاملے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔ ذرائع

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مقامی لڑکیوں کی چینی لڑکوں سے شادیوں کے معاملے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔ ذرائع

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مقامی لڑکیوں کی چینی لڑکوں سے شادیوں کے معاملے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق 11 کمپنیوں کی درخواستوں پر چینی باشندے پاکستان آئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے چیمبر آف کامرس سے بذریعہ خط تفصیلات مانگ لی ہیں، چیمبر آف کامرس سے کمپنیوں کے لیٹر ہیڈ پر آن ارائیول ویزوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ جانچ پڑتال سے معلوم ہوگا کہ آنیوالے بزنس مین تھے یا نہیں؟ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کو چیمبر آف کامرس کے جعلی لیٹرز پر بھی چائنیز کو بلانے کی اطلاع ملی تھیں۔ خیال رہے کہ پاکستانی لڑکیوں کی چینی باشندوں سے شادی کے بعد انہیں چین اسمگل کرنے کے واقعات منظر عام پر آنے کے بعد سے ملک کے کئی شہروں سے متعدد چینی باشندے گرفتار ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ چینی باشندوں کے ساتھ جھوٹی شادیوں سے متاثرہ ہونے والی کئی پاکستانی لڑکیاں بھی منظر عام پر آ چکی ہیں۔ گزشتہ روز پاکستان میں چین کے ڈپٹی چیف آف مشن لی جیان زاو نے بھی اس حوالے سے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان کو اپنی ویزہ پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے کیونکہ پاکستانی حکومت کی ویزا آن آرائیول پالیسی کا چند میرج بیوروز غلط استعمال کر رہے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے