Home / اہم خبریں / کراچی تیسر ٹاؤن سے کلعدم تنظیم داعش کے 5 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ ، دیسی بم اور لیپ ٹاپ برآمد

کراچی تیسر ٹاؤن سے کلعدم تنظیم داعش کے 5 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ ، دیسی بم اور لیپ ٹاپ برآمد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی میں پولیس کی بڑی کاروائی، تیسر ٹاؤن سے کالعدم تنظیم داعش کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دستی بم، اسلحہ اور لیپ ٹاپ برآمد کرلیا۔ کراچی میں گلشن معمار پولیس نے تیسر ٹاؤن سے کالعدم تنظیم داعش کے 5 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے، جن کے قبضے سے دستی بم اور اسلحے کے علاوہ لیپ ٹاپ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو داعش میں شمولیت کے لئے ذہن سازی اور مختلف طریقوں سے ترغیب دیتے تھے۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر علی کا کہنا ہے کہ پولیس نے دہشتگردوں کو انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایک کمپاؤنڈ سے کامیاب آپریشن کے بعد گرفتار کیا ہے، ملزمان میں عبداللہ عرف حمزہ، وسیم، نوید، وقار اور مدثر شامل ہیں، ملزمان کے خلاف دہشت گردی اور ٹیلی گراف ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جب کہ پولیس ملزمان کا کرائم ریکارڈ اکھٹا کررہی ہے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے