تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایک ہی دن روزہ رکھنے کے لئے اقدامات شروع

ایک ہی دن روزہ رکھنے کے لئے اقدامات شروع

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) صوبے اور وفاق میں ایک ہی دن روزہ رکھنے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس رمضان المبارک کے چاند دیکھنے کے حوالے سے پشاور میں کرنے کے لئے بھی اقدامات تیز کر دیئے ہیں تاکہ یہ اجلاس پشاور میں ہو سکے۔ جبکہ اسلامی نظریاتی کونسل نے احترام رمضان آرڈیننس پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کرنے کے لئے حکومت کو سفارشات پیش کرینگے اور پاکستان کو ریاست مدینہ کی روشنی میں ماڈل ریاست بنانے پر بھی کونسل اپنی سفارشات مرتب کریگی جس کے لئے تمام مکاتب فکر کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ جبکہ ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاور سمیت صوبے بھر اور وفاق کی سطح پر ایک ہی دن روزہ رکھنے اور ایک ہی دن عید الفطر کرنے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے