میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈی آئی جی میرپورخاص رینج اور ایس ایس پی میرپورخاص کی خاص ہدایات پر سی آئی اے اور اولڈ میرپور پولیس کی خفیہ اطلاع پر اہم کاروائی، ایرانی ڈیزل سے بھرا آئل ٹینکر نمبر ٹی یو ڈی 143 پکڑا گیا۔ انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری اور ایس ایچ او تھانہ اولڈ میرپور کنور سنگھ کی اولڈ میرپور تھانے کی حدود نزد ٹول پلازہ کامیاب کاروائی، ملزمان میں ٹینکر ڈرائیور بنام جمال ناصر اور کنڈیکٹر محمد آصف سکنہ کوئٹہ کو گرفتار کرلیا، آئل ٹینکر سے بیس ہزار 20،000 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد۔ پکڑے جانے والے آئل ٹینکر کو دفعہ 550 ضابطہ فوجداری کے تحت چالان کیا گیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، تاہم ملزمان اور آئل ٹینکر کو بعد ازاں کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
![]()