تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے راجن پور میں ریسکیو 1122 کے اہلکار کو لوٹ لیا

نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے راجن پور میں ریسکیو 1122 کے اہلکار کو لوٹ لیا

راجن پور (رپورٹ: انعام باری) راجن پور ریسکیو 1122 کےاہلکار برکت علی سے تین مسلح ڈاکوؤں نے پسٹل دیکھا کر مو ٹر سائیکل چھین لی۔ ریسکیو اہلکار اپنی ڈیوٹی ختم کر کے واپس رات کو اپنے گھر جا رہا تھا۔ مسلح ڈاکو ہونڈا 125 پر تھے جبکہ ریسکیو اہلکار سی ڈی موٹر سائیکل پر تھا۔ واقعہ رات کو ساڑھے آٹھ بجے جام پور میں ڈیرہ روڈ لاجواب فیکٹری کے سامنے ہوا۔ مزاحمت پر مسلح ڈاکوؤں نے ریسکیو اہلکار پر پسٹل سے فائر کیا جو کہ خوش قسمتی سے اسے نہیں لگا۔ ریسکیو اہلکار کے پاس موبائل اور پرس بھی تھا جس میں دس ہزار روپے تھے ڈاکوؤں نے وہ بھی چھین لیے اور موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع 15 پر دی گئی جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کاغذی کاروائی کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے