تازہ ترین
Home / اہم خبریں / تبدیلی سرکار کا کارنامہ سندھ کے صنعتی و تجارتی شہر ٹنڈو آدم سے ریلوے کارگو کی سہولت ختم کردی گئی

تبدیلی سرکار کا کارنامہ سندھ کے صنعتی و تجارتی شہر ٹنڈو آدم سے ریلوے کارگو کی سہولت ختم کردی گئی

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) تبدیلی سرکار کا کارنامہ سندھ کے صنعتی و تجارتی شہر ٹنڈو آدم سے ریلوے کارگو کی سہولت ختم کردی گئی۔ گھریلو دستکاری سے وابستہ تین سو سے زائد خاندان کا بے روزگار ہونے کا خدشہ۔ تاجروں کا سہولت بحال کرنیکا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دور حکومت میں ٹنڈو آدم کے تاجروں اور گھریلو دستکاری سے وابستہ کاریگروں کی مصنوعات جس میں ہاتھ سے بنی ہوئی گاڑیوں کی سجاوٹ کا سامان، چمڑے سے بنی چپلیں، سرخ و ہری مرچیں، سوتی کپڑا سمیت دیگر اشیاء کو پنجاب کے مختلف شہروں تک رسائی کیلیے عوام ایکسپریس میں دو سو کلو وزن تک کا کوٹہ مختص کیا تھا جیسے موجودہ حکومت نے ختم کرکے تاجروں، چھوٹے صنعتکاروں اور زمینداروں کیلیے مشکلات پیدا کردیں ہیں۔ ریلوے اسٹیشن سے سامان کی بندش سے ایک طرف تو ریلوے کو لاکھوں روپے ماہانہ کی آمدن بند ہوگئی ہے تو دوسری طرف تین سو سے زائد گھروں میں ہینڈی کرافٹ کا کام کرنیوالے سینکڑوں مزدور جن میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے بے روزگار ہوکر معاشی تنگدستی کا شکار ہوسکتے ہیں۔ ٹنڈو آدم میں سامان کی ترسیل بزریعہ ریل بند ہونے کے بعد تاجربرادری میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے