میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص سول اسپتال میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دوران جنریٹر نہ چلنے سے مریض تڑپ اٹھے۔ دل کے وارڈ، میڈیکل وارڈ. بچوں کے وارڈ اور گائنی وارڈ میں حاملہ عورتوں کی حالت خراب۔ سول اسپتال کے جنریٹر سے اسپتال کے اندر رہائش سرکاری کواٹروں میں بجلی کے کنیکشن لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر اکرم سلطان کے مطابق جنریٹر گرم ہوکر بند ہوجاتا ہے سول اسپتال کے سرکاری جنریٹر سے رہائشی اسٹاف کے گھروں میں بجلی استعمال کی جارہی ہے۔
![]()