Home / اہم خبریں / جام پور سٹیڈیم کو برباد ہونے سے بچانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر جام پور نے موقع پر پہنچ کر سیوریج لائن ڈالنے کے کام کو رکوا دیا جس پر عوامی، سماجی، مذہبی، تعلیمی حلقوں اور سپورٹس سے وابستہ شائقین نے اس اقدام کو بے حد سراہا

جام پور سٹیڈیم کو برباد ہونے سے بچانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر جام پور نے موقع پر پہنچ کر سیوریج لائن ڈالنے کے کام کو رکوا دیا جس پر عوامی، سماجی، مذہبی، تعلیمی حلقوں اور سپورٹس سے وابستہ شائقین نے اس اقدام کو بے حد سراہا

راجن پور (رپورٹ: انعام باری) سپورٹس اسٹیڈیم، تفریحی مقامات اور پارک نوجوانوں کے صحت مندانہ سرگرمیوں کا مرکز ہو تے ہیں مگر جام پور سے منتخب اراکین اسمبلی اور ان کے مبینہ کارندوں نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تاریخی سپورٹس اسٹیڈیم میں سیوریج کی زیرِ زمین 20 سے 22 انچ قطر کی رات کی تاریکی میں محکمہ پبلک ہیلتھ کو اسٹیڈیم اور گرلز کالج سے گزارنے کے احکامات تھما دیے جس پر سپورٹس حلقوں، نوجوانوں، کالج کی پرنسپل، سٹی چیئرمین دیگر سماجی اور کھیلوں سے وابستہ تنظیموں ہاکی، کرکٹ، بیڈ منٹن، جمناسٹک، فٹبال اوردیگر کلبز کے صدور و عہدیداران نے اس اہم ترین مسئلہ پر اپنا شدید احتجاج اعلیٰ حکام کے نوٹس میں دلایا جس پر رات گئے اسسٹنٹ کمشنر جام پور سیف الرحمن خان موقع پر پہنچ کر سیوریج لائن ڈالنے کے کام کو رکوادیا جس پر عوامی، سماجی، مذہبی، تعلیمی حلقوں اور سپورٹس سے وابستہ شائقین نے اس اقدام کو بے حد سراہا ہے اور انہی حلقوں، پاک فرینڈر کرکٹ کلب، آرائیں برادرز کرکٹ کلب، لاوا کرکٹ کلب، جے سی سی کرکٹ کلب، شاہین کرکٹ کلب، پرائم کرکٹ کلب، ملک لورز کرکٹ کلب، جیم خانہ کرکٹ کلب، گولڈن کرکٹ کلب و دیگر رجسٹرڈ کلبوں کے عہدیداران، کھلاڑیوں و شائقین نے محکمہ پبلک ہیلتھ پنجاب کے سیکرٹری، کمشنر ڈیرہ غازی خان، ڈپٹی کمشنر راجن پور اور منتخب اراکین اسمبلی سے بھی تاریخی، ثقافتی، تفریحی اور کھیلوں کے مرکز سپورٹس اسٹیڈیم میں سیوریج لائن نہ ڈالنے کا پر زور مطالبہ کیا ہے تاکہ ماحولیاتی آلودگی اور کھیلوں کے مقابلے میں خلل ڈالنے والی اس سر گرمی کو کسی متبادل راستہ سے گزارنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ جام پور تاریخی سپورٹس اسٹیڈیم کی اپنی اصلی حالت برقرار رہ سکے اور نوجوان بلا روک ٹوک کھیلوں کے میدان میں اپنا اور علاقہ کا نام روشن کر سکیں یاد رہے منظورشدہ نقشہ کے مطابق سیوریج لائن بچھانے سے ٹھیکہ ہولڈر کے کافی اخراجات ہونے تھے جس کو بچانے کیلئے جام پور کے اکلوتے اسٹیڈیم کو بھینٹ چڑھا یا گیا جبکہ ایک ہفتہ قبل چیئرمین میونسپل کمیٹی نے افسران بالا کو ایک تحریری خط میں اس سنگین صورتحال سے آگاہ کیا جس پر تا حال کو ئی عمل نہ ہو سکا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے