میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) ميہڑ سمیت دیگر علاقوں میں مچھروں کا عارضہ بڑھ گيا جس کے باعث علاقے میں ملیریا تیزی سے پھیل رہا ہے مچھروں کے کاٹنے سے سیکڑوں افراد ملیریا کی بیماری میں مبتلا ہوگئے متعلقہ محکمے خاموش، میہڑ کی کئی کالونیوں میں مچھر مار اسپرے نہیں ہوا جبکہ ہیلتھ ڈپارٹمینٹ کی طرف سے آئی ہوئی مچھردانیاں عوام کو ملنے بجائے بااثر اور منتخب نمائندوں کے حوالے کی گئی جبکہ ڈی ایچ او ہیلتھ، ایم ایس تعلقہ ہسپتال میہڑ اور ملیریا سپروائيزر نے مل کر مچھر دانیاں مارکیٹ میں کپڑے کی دکانوں پر بیچنے کا انکشاف ہوا ہے شہر کی مختلف دوکانوں میں سرکاری مچھردانیاں ملنے کے ثبوت نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں کو ملے ہیں، میہڑ کی غریب عوام مچھردانیوں سے محروم، سیاسی، سماجی تنظیموں سمیت شہری بھی خاموش جبکہ شہریوں کی طرف سے ملیریا اور ہیلتھ ڈپارٹمینٹ سے جانچ کرنے اور عوام کے ساتھ ہونے والے ظلم کا نوٹس لینےکی اپیل کی گئی۔
![]()