Home / اہم خبریں / واپڈا ملازم بجلی ٹھیک کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جانبحق

واپڈا ملازم بجلی ٹھیک کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جانبحق

محراب پور (رپورٹ: امداداللہ ملک) واپڈا ملازم بجلی ٹھیک کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جانبحق۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرو فیروز واپڈا سیپکو کے ملازم لائن مین خادم حسین سہتو سٹی فیڈر تین پر جوڈیشنل کمپلیکس کے سامنے پول پر جمپر بنارہا تھا کہ اچانک تاروں میں کرنٹ آجانے سے لائن مین خادم حسین سہتو جلس کر شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر اسپتال لیجایا گیا جہاں زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جانبحق ہوگیا ڈاکٹروں کے مطابق مرحوم کا جسم 80 فیصد جل گیا تھا مرحوم نوشہرو فیروز کے قریبی گاؤں مولہن کا رہائشی تھا ڈاکٹروں نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں “کراچی میوزیم آف ہسٹری” کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی کے ساحلی علاقے کلفٹن میں بیچ ویو پارک کے مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے