Home / اہم خبریں / پولیس کی منشیات فروشوں کرمنلز کیخلاف کاروائیاں ایک مشیات فروش دو جواری اور کرمنلز گرفتار اسلحہ برآمد

پولیس کی منشیات فروشوں کرمنلز کیخلاف کاروائیاں ایک مشیات فروش دو جواری اور کرمنلز گرفتار اسلحہ برآمد

محراب پور (رپورٹ: امداداللہ ملک) پولیس کی منشیات فروشوں کرمنلز کیخلاف کاروائیاں ایک مشیات فروش دو جواری اور کرمنلز گرفتار اسلحہ برآمد، تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر گاؤں مراد راجپر کے قریب کاروائی کرکے دو جواری ملزمان نزیر احمد راجپر اور ممتاز راجپر کو گرفتار کرکے ملزمان سے 52 تاش کے پتے نقدی برآمد کرکے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے خانواہن پولیس نے دوران گشت راء موری کے قریب کاروائی کرکے ایک ایکٹو کرمنل ایم امین خاصخیلی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبصے سے ایک پسٹل میگزین اور چار گولیاں برآمد کرکے ملزم کیخلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ٹھارو شاہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر گاؤں مٹھاخان پنھور میں کاروائی کرکے ایک منشیات فروش حبیب اللہ پنھور کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 510 گرام چرس اور نقدی برآمد کرکے ملزم کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں “کراچی میوزیم آف ہسٹری” کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی کے ساحلی علاقے کلفٹن میں بیچ ویو پارک کے مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے