تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بلوچستان فوڈ اتھارٹی ان ایکشن، ایک فیکٹری سیل، فیکٹری مالکان، فوڈ پوائنٹس، ہوٹلوں، دکانوں اور کھانے پینے کی اشیاء کے ڈسٹری بیوٹرز کو انتباہ

بلوچستان فوڈ اتھارٹی ان ایکشن، ایک فیکٹری سیل، فیکٹری مالکان، فوڈ پوائنٹس، ہوٹلوں، دکانوں اور کھانے پینے کی اشیاء کے ڈسٹری بیوٹرز کو انتباہ

کوئٹہ (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی میجر ریٹائرڈ بشیر احمد کی سربراہی میں اتھارٹی کی ٹیم نے سرکی روڈ پر ملک پوڈر اور مختلف جوسز کے ڈسٹری بیوٹرز کے گوداموں اور دکانوں کا معائنہ کیا، ڈسٹری بیوٹرز کے پاس رجسٹریشن نہ ہونے کے باعث انہیں انتباہ جاری کیا گیا، ٹیم نے نمکو اور چپس بنانے والی دو فیکٹریوں کا معائنہ بھی کیا اور فیکٹریوں کی ابتر صورتحال پر وارننگ ایشو کرتے ہوئے ایک فیکٹری کو سیل کردیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے فیکٹری مالکان، فوڈ پوائنٹس، ہوٹلوں، دکانوں اور کھانے پینے کی اشیاء کے ڈسٹری بیوٹرز کو انتباہ کیا گیا ہے کہ وہ صحت وصفائی کی صورتحال بہتر بنائیں ، بصورت دیگر ان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے فیکٹری اور ہوٹل وغیرہ سیل کردیئے جائیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ہائیکورٹ ایمپلائز الیون نے سجاس کو 83 رنز سے شکست دے دی، ہارون مروت کی شاندار سنچری، ساجد علی پیچوہو کی برق رفتار نصف سنچری، آصف موسیٰ کے 43 رنز

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نیا ناظم آباد اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے دوستانہ کرکٹ میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے