تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کشمیر کی آزادی کا وقت قریب آچکا ہے، جن لوگوں نے ملک و قوم کا پیسہ لوٹا ہے ان کا احتساب ضرور ہوگا۔ بیرسٹر سلطان محمود کی کراچی میں پریس کانفرنس

کشمیر کی آزادی کا وقت قریب آچکا ہے، جن لوگوں نے ملک و قوم کا پیسہ لوٹا ہے ان کا احتساب ضرور ہوگا۔ بیرسٹر سلطان محمود کی کراچی میں پریس کانفرنس

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سلطان محمود نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے دوران ساری دنیا میں مسئلہ کشمیر بھرپور طریقے سے اجاگر ہوا ہے آزادی کشمیر کی جدوجہد میں نوجوان طبقہ ہراول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے اب امریکہ اور یورپی یونین بھی مسئلہ کشمیر پر دلچسپی لے رہے ہیں جس سے نظر آرہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کا وقت قریب آچکا ہے، جن لوگوں نے ملک و قوم کا پیسہ لوٹا ہے ان کا احتساب ضرور ہوگا اس معاملے پر حکومت اپنا کام پورا کرے گی کسی کے ساتھ رعایت نہیں کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سردار مقصود الزماں، رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 5 فروری کو کشمیر ڈے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لندن میں منایا اس سلسلے میں پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی کے اراکین بھی لندن گئے ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں یہ بات واضح کردی تھی کہ ہم بھارت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن مسئلہ کشمیر جیسے اہم ایشو کو حل کئے بغیر تعلقات میں بہتری نہیں آسکتی، انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی طور پر مسئلہ کشمیر کے اجاگر ہونے سے بھارت پر کشمیر کے حوالے سے دبا بڑھا ہے، بھارت پاکستان پر جنگ مسلط کرنا چاہتا تھا اس موقع پر ہماری سیاسی اور عسکری قیادت نے بہت دانشمندی سے اپنا کردار ادا کیا جس سے جنگ کا خطرہ تو ٹل گیا ہے لیکن بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے اس سے جو جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے حکومت کی جانب سے متاثرہ لوگوں کے لئے پانچ ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے اور ہیلتھ کارڈ اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سے بھی لوگوں کی مدد کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کی تحریک کشمیری عوام کے طبقات بغیر کسی اسلحہ کے پتھروں اور ڈندوں سے چلا رہے ہیں تحریک کو اس وقت نقصان پہنچتا ہے جب کراچی یا کسی شہر میں بیٹھ کر کچھ جماعتوں کی جانب سے یہ بات کہی جارہی ہوتی ہے کہ ہم کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں جس سے لگتا ہے وہ یہاں سے بیٹھ کر دہشت گردوں کو وہاں بھیج کر دہشت گردی کر رہے ہیں، ایک سوال کلے جواب میں بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان شروع سے یہ بات کہتے رہے ہیں کہ وہ ملک کا خزانہ لوٹنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے اس لئے موجودہ حکومت اس حوالے سے اپنا کام مکمل کرے احساب کے معاملے میں کسی کے ساتھ رعایت نہیں کی جائیگی جس کسی نے بھی ملک کی دولت کو لوٹا ہے انھیں معاف نہیں کیا جائے گا ، جن لوگوں کو احتساب کے حوالے سے گرفتار کیا جارہا ہے اگر وہ بے قصور ہوئے تو انھیں چھوڑ دیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ احتساب کے معاملے پر تو پارٹی کے لوگوں کو بھی معاف نہیں کیا گیا اگر دیکھا جائے تو سب سے زیادہ لوگ تحریک انصاف کے متاثر ہوئے ہیں۔ ایم کیو ایم کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے قومی اتفاق رائے کی پالیسی اپنا رکھی ہے ایم کیو ایم پاکستان کے اچھے رول پر ہی وزیر اعظم نے ان کی تعریف کی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آئی بی اے اور آئی او بی ایم ایچ ای سی باسکٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسپورٹس رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے زیر اہتمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے