Home / اہم خبریں / پاکستان اسپورٹس اینڈ ایونٹ کلب کے زہر اہتمام تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں منعقدہ ٹرائی اینگلز ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان کسٹمز کی ٹیم نے جیت لیا

پاکستان اسپورٹس اینڈ ایونٹ کلب کے زہر اہتمام تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں منعقدہ ٹرائی اینگلز ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان کسٹمز کی ٹیم نے جیت لیا

تھائی لینڈ/ بینکاک (رپورٹ: عمران یوسف) تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں پاکستان اسپورٹس اینڈ ایونٹ کلب کے زہر اہتمام پاکستان کسٹمز ہاکی اکیڈمی، رائل تھائی پولیس اور ایگریکلچر یونیورسٹی کے مابین ٹرائی اینگلز ہاکی سیریز کھیلی گئی۔ پاکستان کسٹمز کی ٹیم نے فائنل میں کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کسٹمز کی طرف سے سفارت خانہ پاکستان کے ملٹری سیکریٹری کرنل حسن رضا اور کمرشل کونسلر غلام نبی کمبو نے حصہ لیا۔ پاکستان کسٹمز کی طرف سے ذاہد علی صدیقی، محمد علی اور سید اعلی حسن، وقاص حسن نے عمدہ کھیل پیش کیا۔ اس موقع پر پاکستان اسپورٹس اینڈ ایونٹ کلب کے چیئرمین میاں قاسم رضا سکریٹری صفی اللہ خان اور محمد یوسف نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ مین آف دی ٹورنامنٹ وقاص حسین قرار پائے اور فاتح ٹیم کی ٹرافی سید آل حسن نے وصول کی۔ اس موقع پر سفارت خانہ پاکستان کے کمرشل کونسلر اور کرنل حسن رضا نے پاکستان اسپورٹس کلب کے سیکرٹری صفی اللہ خان کی تھائی لینڈ میں اسپورٹس کی خدمات کو سراہا۔ تقریب سے خطاب میں پاکستان اسپورٹس کلب کے صدر میاں قاسم رضا نے پاکستان کسٹمز کی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور اسٹاف کوچ ذاہد صدیقی مینیجر اور دیگر لوگوں کا شکریا ادا کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے