تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں خاتون کے ساتھ بااثر کرمنلز کی زبردستی جنسی زیادتی، مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزمان آزاد

کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں خاتون کے ساتھ بااثر کرمنلز کی زبردستی جنسی زیادتی، مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزمان آزاد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ابراہیم حیدری تھانہ کی حدود میں 3 ملزمان کی طرف سے عورت کے ساتھ جنسی زیادتی، ایف آئی آر درج، کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی، تفصیلات کے مطابق جیلانی محلہ ابراہیم حیدری کی مکین عورت زینب زوجہ بچل شاہ سے گذشتہ روز تین ملزمان وقار خاصخیلی و دیگر دو نامعلوم ملزمان کی طرف سے زبردستی زنا کا واقعہ رونما ہوا ہے۔ اس سلسلے میں کوسٹل میڈیا سینٹر ابراہیم حیدری پر متاثرہ عورت زینب نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ کرایہ کے گھر کی تلاش میں تھی کہ انہیں معلوم ہوا کہ جیلانی محلے میں ایک عدد گھر کرایہ کیلئے خالی ہے، جب وہ مذکورہ جگہ پر پہنچی تو وقار خاصخیلی نامی شخص نے انہیں اپنا گھر کرایہ پر دینے کا کہتے ہوئے گھر دکھانے کے بہانے اندر لے گیا، انہوں نے بتایا کہ وہ جونہی گھر کے اندر داخل ہوئیں تو انہیں ایک خالی کمرہ دکھا کر دوسرے کمرے میں لے جایا گیا، جہاں پہلے سے ہی 2 نامعلوم ملزمان موجود تھے، جنہوں نے کمرے کا دروازہ بند کرتے ہوئے ان کے منہ پر کپڑا باندھ دیا اور ان کے ساتھ زبردستی زنا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ زبردستی زنا کے بعد انہیں اور ان کے بچوں کو موت کی دھمکیاں دیتے ہوئے منہ بند رکھنے کو کہا گیا اور کہا کہ تمہارا بھی وہ حال کریں گے جو ہم نے بلال کھاتھڑائی کا کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میں ایک غریب اور عزت دار عورت ہوں، میں اپنے ساتھ ہونے والے واقعہ کے متعلق اہل محلہ کو آگاہ کیا، جس کے بعد ابراہیم حیدری تھانے پر واقعہ کے متعلق ایف آئی آر درج کی گئی ہے لیکن انویسٹی گیشن پولیس کسی بھی کاروائی سے لاچار ہے۔ زینب کے ہمراہ ایک اور عورت مائی خاتون نے بتایا کہ مذکورہ ملزمان چنیسر گوٹھ کے گینگ وار سے تعلق رکھتے ہیں اور گذشتہ کئی سالوں سے ابراہیم حیدری میں روپوشی کی زندگی بسر کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ مذکورہ ملزمان ڈکیتی، قتل اور منشیات فروشی کے متعدد گھناؤنی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ملزمان نے چھ ماہ قبل ہمارے محلے کے ایک اور نوجوان بلال ولد انور کھاتھڑائی کے قتل کا بھی اقرار کیا ہے۔ اس موقع پر متاثرہ عورت زینب نے وزیراعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ پولیس اور ڈی جی رینجرز سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے