تازہ ترین
Home / اہم خبریں / یونان تهاسالونیکی میں واقع داواتا کیمپ کے باہر پولیس اور پناہ گزینوں کے درمیان تصادم، لوگ سوشل میڈیا کی افواہوں پر کان نہ دھریں

یونان تهاسالونیکی میں واقع داواتا کیمپ کے باہر پولیس اور پناہ گزینوں کے درمیان تصادم، لوگ سوشل میڈیا کی افواہوں پر کان نہ دھریں

یونان/ ایتھنز (رپورٹ: ملک فیصل سمرالہ) جمعرات کی رات کو تهاسالونیکی میں واقع داواتا کیمپ کے باہر پولیس اور پناہ گزینوں کے درمیان تصادم کے واقعات پیش آئے، تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر بارڈر کھلنے کی جھوٹی افواہ پڑھنے کے بعد یونان کے مختلف کیمپوں سے سینکڑوں کی تعداد میں پناہ گزین اور مہاجرین قافلوں کی صورت میں تهاسالونیکی داواتا کیمپ پہنچ گئے اور خیموں میں ڈیرے ڈال دیئے۔ یہ مہاجرین براستہ شمالی ماکیدونیہ سے یورپ جانے کی غرض سے تهاسالونیکی کے داواتا کیمپ آئے تهے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل تهی۔ پولیس کے راستہ روکنے پر پناہ گزینوں نے پتھراؤ کر دیا جس کے نتیجے میں پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ پناہ گزین یا مہاجرین کو خبردار کیا جاتا ہے کہ بارڈر کھلنے کی افواہ محض جهوٹ پر مبنی ہے اور وہ تهاسالونیکی جانے سے گریز کریں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے