ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) یارک پولیس کی کاورائی، چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام، بھاری مقدار میں چرس برآمد، دو سمگلر گرفتار کرلیے گئے۔ ڈیرہ بنوں روڈ تھانہ یارک کی حدود چنڈا چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران پولیس نے لکی مروت کے رہائشی دو منشیات سمگلر عمل جان اورسید بادشاہ کی تلاشی کے دوران ان کے قبضہ سے چار کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے ان خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
![]()