Home / اہم خبریں / شہر کی بچیاں اب حصول تعلیم کے لئے گاؤں جائیں گی، نوشہرو فیروز کے ڈی او کا انوکھا اقدام والدین سراپا احتجاج

شہر کی بچیاں اب حصول تعلیم کے لئے گاؤں جائیں گی، نوشہرو فیروز کے ڈی او کا انوکھا اقدام والدین سراپا احتجاج

نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداداللہ ملک) شہر کی بچیاں اب گاؤں میں تعلیم حاصل کریںگی۔ ڈی او نوشہرو فیروز نے گرلز پرائمری اسکول محراب پور جوکہ گزشتہ 20 سال سے زائد شہر میں تھا کو گاؤں برکت علی آرائیں میں منتقل کردیا والدین پریشان۔ تفصیلات کے مطابق محراب پور میں عرصہ 20 سے زائد قائم گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کو ڈی او نوشہرو فیروز نے محراب پور کے نزدیک گاؤں برکت علی آرائیں میں منتقل کردیا جس سے والدین پریشان نظر آتے ہیں لڑکیوں کا اسکول گاؤں میں شفٹ کرنے سے اسکول میں حاضری نا ہونے کے برابر ہوکر رہے گئی ہے والدین کا کہنا ہے کہ ڈی او ایجوکیشن کا یہ عمل تعلیم دشمنی ہے ایسا کبھی زندگی میں نہیں سنا یا دیکھا کہ شہر کی معصوم بچیاں تعلیم حاصل کرنے گاؤں جائیں گی اس سے بہتر ہے کہ بچیوں کو تعلیم ہی نا دلوائیں خدانخواستہ اسکول جاتے ہوئے یا اسکول سے آتے ہوئے کسی معصوم بچی کیساتھ کوئی حادثہ پیش آجائے تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟ سیاسی، سماجی، تنظیموں کے نمائندوں ڈاکٹر راشد مغل، طارق علی، وسیع الرحمن، ظہوراحمد آرائیں اور ڈاکٹر ذوالفقار کمبوہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی او ایجوکیشن کے اس تعلیم دشمن فیصلے کا نوٹس لیا جائے جو بچیوں کو تعلیم سے دور کرنے کی سازش ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پی ایف ایف نے انڈر-17 چیمپئن شپ کے ساتھ ملکی فٹ بال کی بحالی کا آغاز کر دیا

لاہور، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف)کے زیرِ اہتمام نیشنل انڈر-17 چیمپئن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے