تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاک سر زمین پارٹی کو بڑا جھٹکا پاک سرزمین پارٹی رہنما اور ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ کو نااہل قرار دے دیا

پاک سر زمین پارٹی کو بڑا جھٹکا پاک سرزمین پارٹی رہنما اور ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ کو نااہل قرار دے دیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) الیکشن کمیشن نے رہنما پاک سرزمین پارٹی اور ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ کو نااہل قرار دیدیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ کی نااہلی کیس کا فیصلہ سنایا جس میں ارشد وہرہ کو نااہل قرار دے دیا گیا، الیکشن کمیشن نے ارشد وہرہ کو ایم کیو ایم پاکستان چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونے پر نااہل قرار دیا۔ ارشد وہرہ ضلع سینٹرل کراچی کی یونین کونسل 49 سے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے شہر قائد کے ڈپٹی میئر ارشد وہرا ایم کیو ایم کو چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے تھے جس کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا ہے تھا کہ ارشد وہرہ کو ڈپٹی میئر کے عہدے سے ہٹایا جائے اور نااہل کیا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے