راجھستان (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں مودی حکومت کی طرف سے فرانس سے رافیل طیاروں کی خریداری میں بدعنوانی کا سکینڈل زور پکڑ گیا ہے۔ کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بارے میں کہا ہے کہ ’’دیش کا چوکیدار چور ہے‘‘ راہول گاندھی ایک عرصہ سے الزام لگا رہے ہیں کہ نریندر مودی نے فرانس سے 36 رافیل طیاروں کی خریداری میں اپنے دوست کو اربوں کا فائدہ پہنچایا ہے۔ وہ ایک عرصہ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ نریندر مودی رافیل طیاروں کی خریداری میں اپنی پوزیشن واضح کریں۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کاروباری وجے مالیہ کے ملک سے بھاگنے کے حوالہ سے مودی پر زبردست حملہ بولا۔ انہوں نے کہا، ’’جب 9 ہزار کروڑ روپے چوری کر کے وجے مالیا ملک سے بھاگتا ہے تو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہندوستان کے وزیر خزانہ سے مل کر بھاگتا ہے۔ یہ میں نے نہیں کہا، خود ارون جیٹلی جی نے کہ کہا وجے مالیہ جانے پہلے ملا اور انہیں بتایا کہ وہ لندن جا رہا ہے۔ ملک کے وزیر خزانہ نے 9 ہزار کروڑ چوری کرنے والے کو بھگا دیا اور مودی جی کچھ نہیں کہتے۔ آج پورے ملک میں آواز اٹھ رہی ہے کہ، گلی گلی میں شور ہے، ہندوستان کا چوکیدار چور ہے۔ ‘‘ دریں اثناء بی جے پی کے وزیر روی شنکر پرساد نے کہا کہ راہول گاندھی رافیل طیاروں کی خریداری کا سکینڈل اچھال کر پاکستان کی مدد کر رہے ہیں۔ وہ پاکستان کے دشمنوں کی مدد کر رہے ہیں۔ گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی اور انیل انبانی نے 130 ہزار کروڑ کا گھپلا کیا۔ بھارتی وزیراعظم نے بھارتی افواج پر سرجیکل سٹرائیک کیا ہے۔ مودی جی آپ نے ہمارے شہید سپاہیوں کے خون کی بے حرمتی کی ہے۔ مودی جی تمہیں شرم آنی چاہئے تم نے بھارت کی روح سے دھوکہ کیا، نریندر مودی چور ہے فرانس کے صدر نے بھی کہہ دیا ہے۔ دوسری طرف بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے رافیل ہیلی کاپٹر سکینڈل اور عوام پر جنرل سیلز ٹیکس لگانے کے حوالے سے وزیراعظم نریندر مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چور اور کرپٹ کہہ ڈالا۔ راجستھان کے شہر سگواڑہ میں ریاستی الیکشن کے پیش نظر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہول نے کہا کہ ’’گلی گلی میں شور ہے دیش کا چوکیدار چور ہے‘‘۔ انہوں نے غریب عوام پر گبر سنگھ ٹیکس ’’جی ایس ٹی‘‘ لگا دیا جس سے ہر چیز مہنگی ہوگئی ان حکمرانوں کو عوام کی پریشانیوں کا احساس نہیں۔ کانگریس اقتدار میں آکر اس ٹیکس کو تبدیل کردیگی۔راہول گاندھی نے کہاکہ انہیں پورا یقین ہو چکا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کرپٹ انسانی ہے۔ رافیل سکینڈل کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ فرانس کا سابق صدر ہمارے وزیراعظم کو چور کہہ رہا ہے، کیا یہ سکینڈل ہمارے وزیراعظم کو زیب دیتا ہے، یہ سکینڈل ہماری ائرفورس اور فوج کی عزت پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ دوسری طرف مودی کابینہ کے وزیر قانون روی شنکر پرشاد اور وزیر ٹیکسٹائل سمرتی ایرانی نے راہول گاندھی کی تقریر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ملک کے وزیراعظم کیخلاف توہین آمیز جملوں کے استعمال سے گریز کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ مودی کو کرپٹ اور چور قرار دیکرراہول نے اپنے چہرے پر سیاہ داغ لگا لیا ہے۔ دریں اثنا، جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ میں انتخابات میں خاتون امیدواروں کو دیکھنا چاہتا ہوں، کیوں کہ میرا ماننا ہے کہ ہندوستان میں خواتین کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا۔ کانگریس کے صدر نے مقامی لوگوں کو دستکار بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا، ’’ہم چاہتے ہیں کہ ایک دن جب آپ اپنے فون کے پیچھے دیکھو تو اس پر ’میڈ ان راجستھان‘ اور میڈ ان ڈونگرپور لکھا ہو۔‘‘
![]()