تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ینگ ڈاکٹرز نے سندھ بھر میں بدھ سے مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا

ینگ ڈاکٹرز نے سندھ بھر میں بدھ سے مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہوں میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر سندھ بھر میں بدھ سے مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا۔ چیئرمین وائی ڈی اے ڈاکٹر عمر سلطان نے کہا کہ ہم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ 7 روز میں تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کریں گے تاہم 11 دن گزرنے کے باوجود نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، اگرکوئی تاخیر ہے تو آگاہ کیا جائے لیکن ہمیں شک ہے کہ حکومت نوٹیفکیشن جاری کرنا نہیں چاہتی۔ ڈاکٹر عمر سلطان نے کہا کہ حکومت کو 2 دن کی مزید مہلت دی ہے اگر 2 دن میں نوٹیفکیشن جاری نہ ہوا تو بدھ سے او پی ڈی اور آپریشن تھٹر بند کردیں گے، صوبے بھر میں بدھ سے تمام ڈاکٹرز ہڑتال پر جائیں گے اور صرف ایمرجنسی چلے گی اس کے سوا کچھ نہیں چلے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا سلامتی کونسل کی غزہ جنگ بندی کی قرارداد کا خیر مقدم،عملدرآمد کا مطالبہ

اقوام متحدہ، (نوپ نیوز انٹرنیشنل) پاکستان نے غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے پر مبنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے