تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں قاٸد آباد پولیس کی کارواٸی بدنامِ زمانہ گٹکا فروش گرفتار

کراچی میں قاٸد آباد پولیس کی کارواٸی بدنامِ زمانہ گٹکا فروش گرفتار

کراچی (رپورٹ: کامل حسین) کراچی میں قاٸد آباد پولیس کی کارواٸی بدنامِ زمانہ گٹکا فروش گرفتار۔ ملزم کے قبضے سے مضرِ صحت 300 پیکٹ ہمدم ماوا برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش جاری۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر عرفان علی بہادر کے جراٸم پیشہ و زہر بیچھنے والے عناصر کے خلاف تھانے داروں کو سخت ترین احکامات۔ ایس ایچ او قاٸد آباد شعیب قریشی جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے لٸے خوف و دہشت کی علامت بن گٸے۔ کامیاب و زبردست کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او قاٸد آباد شعیب قریشی کی سربراہی میں بدنامِ زمانہ گٹکا فروش کو دھرلیا۔ ملزم ریاض علی ولد غیث الدین کے قبضے سے مضرِ صحت 300 پیکٹ ہمدم ماوا برآمد۔ ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں گٹکا ماوا جیسے زہر کو عام کرکے نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیل رہے تھا جبکہ ملزم ماضی میں بھی مختلف مقدمات میں جیل کی ہوا کھا چکا ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کر دیا گیا ہے۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او قاٸد آباد شعیب قریشی نے یہ مٶقف اپنایا کہ جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاٶن کو جاری رکھتے ہوۓ ان کا مکمل خاتمہ کیا جاۓ گا تا کہ علاقہ عوام اور شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر تحفظ و ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پی سی بی نے نیشنل چیمپئنز کپ کے لیے چار ٹیموں کا اعلان کر دیا ایونٹ 11 اگست سے ملتان میں شروع ہوگا

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2026-27 ڈومیسٹک سیزن کے آغاز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے