تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں قاٸد آباد پولیس کی کارواٸی بدنامِ زمانہ 2 گٹکا فروش گرفتار۔ ملزمان کے قبضے سے مضرِ صحت گٹکا ماوا اور مضرِ صحت اَشیاء برآمد

کراچی میں قاٸد آباد پولیس کی کارواٸی بدنامِ زمانہ 2 گٹکا فروش گرفتار۔ ملزمان کے قبضے سے مضرِ صحت گٹکا ماوا اور مضرِ صحت اَشیاء برآمد

کراچی (رپورٹ: کامل حسین) کراچی میں قاٸد آباد پولیس کی کارواٸی بدنامِ زمانہ 2 گٹکا فروش گرفتار۔ ملزمان کے قبضے سے مضرِ صحت گٹکا ماوا اور مضرِ صحت اَشیاء برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش جاری۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر عرفان علی بہادر کے جراٸم پیشہ و زہر بیچنے والے عناصر کے لٸے تھانےداروں کو سخت ترین ہدایت۔ ایس ایچ او قاٸد آباد شعیب قریشی جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے لٸے خوف و دہشت کی علامت بن گٸے۔ کامیاب و کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او قاٸد آباد شعیب قریشی کی سربراہی میں بدنامِ زمانہ 2 گٹکا فروشوں کو دھرلیا۔ ملزمان میں شامل اسرافیل اور عرفان کے قبضے سے مضرِ صحت گٹکا ماوا اور مضرِ صحت اَشیاء برآمد۔ ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں گٹکا ماوا جیسے زہر کو عام کرکے نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیل رہے تھے جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کر دیا گیا ہے۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او قاٸد آباد شعیب قریشی نے یہ مٶقف اپنایا کہ جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کو جاری رکھتے ہوۓ ان کا مکمل خاتمہ کیا جاۓ گا تا کہ علاقہ عوام اور شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر تحفظ و ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آئی بی اے اور آئی او بی ایم ایچ ای سی باسکٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسپورٹس رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے زیر اہتمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے