ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈاکٹر شاہد یونس چیف ایگزیکٹو ایم ایس آر او محکمہ صحت نے سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا کی ہدایت پر پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے نمائندہ وفد سے صوبائی چیئرمین ڈیرہ اسماعیل خان کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد میں محکمہ صحت کے ایس او ڈرگ نصیر خان، ڈپٹی سیکرٹری صحت ایڈمن کے علاوہ پی سی ڈی اے کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالوکیل صافی، فنانس سیکرٹری عطاءاللہ شاہ، صوبائی سنیئر وائس چیئرمین لطیف الرحمٰن، سابقہ صدر پشاور سید زاہد شاہ، نمک منڈی پشاور کے جنرل سیکرٹری حاجی بشیر، حاجی عبید مدینہ کے علاوہ دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی سی ڈی اے کے عہدیروں نے محکمہ صحت کے حکام کو دوا فروشوں کے مسائل سے آگاہ کیا اور ان پر واضح کیا کہ کیٹگری بی کے امتحان کا شیڈول کا جلد از جلد اعلان کیا جائے۔ اس میں قانونی پیچیدگیاں دور کی جائیں اور سابقہ اداروں میں ہونے والے سیکرٹری فارمیسی کونسل نے جس طریقہ کار کے مطابق امتحانات لیے ہیں۔ اس طرز پر امتحانا ت لیے جائیں۔ محکمہ صحت کے حکام نے واضع کیا کہ نئے ڈرگ رولز کے مطابق دوا فروشوں کو اپنے کاروبار کرنے ہوں گے اور متحانات بھی نئے طریقے کار اور قانون کے مطابق لیے جا نے کے لئے پی سی ڈی اے کے ساتھ مشاورت کی جائے گی۔ انہوں نے وفد کے ممبران پر زور دیا کہ وہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کرتے ہوئے مریضوں کو معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنائیں۔
![]()