Home / اہم خبریں / کراچی میں ساٸٹ سپر ہاٸی وے پولیس کی کارواٸی بدنامِ زمانہ گٹکا فروش گرفتار

کراچی میں ساٸٹ سپر ہاٸی وے پولیس کی کارواٸی بدنامِ زمانہ گٹکا فروش گرفتار

کراچی (رپورٹ: کامل حسین) کراچی میں ساٸٹ سپر ہاٸی وے پولیس کی کارواٸی بدنامِ زمانہ گٹکا فروش گرفتار۔ ملزم کے قبضے سے مضرِ صحت گٹکا ماوا اور مضرِ صحت اَشیاء برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش جاری۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر عرفان علی بہادر کے جراٸم پیشہ و زہر بیچھنے والے عناصر کے لٸے تھانےداروں کو سخت ترین ہدایت۔ ایس ایچ او ساٸٹ سپر ہاٸی وے سلیم رِند جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے لٸے خوف و دہشت کی علامت بن گٸے۔ کامیاب کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او ساٸٹ سپر ہاٸی وے سلیم رِند  کی سربراہی میں بدنامِ زمانہ گٹکا فروش کو دھرلیا۔ ملزم احسان الله کے قبضے سے مضرِ صحت گٹکا ماوا اور مضرِ صحت اَشیاء برآمد۔ ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں گٹکا ماوا جیسے زہر کو عام کرکے نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیل رہا تھا جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کر دیا گیا ہے۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او ساٸٹ سپر ہاٸی وے سلیم رِند نے یہ مٶقف اپنایا کہ جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاٶن کو جاری رکھتے ہوۓ ان کا مکمل خاتمہ کیا جاۓ گا تا کہ علاقہ عوام اور شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر تحفظ و ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی سی سینٹرل جشنِ آزادی فائیو اے سائیڈ ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ڈی سی سینٹرل جشنِ آزادی فائیو اے سائیڈ ہاکی چیمپئنز ٹرافی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے