Home / اہم خبریں / قرضوں پر شرع سود میں 6.62 فیصد اضافہ

قرضوں پر شرع سود میں 6.62 فیصد اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) تمام اقسام کے قرضوں پر شرع سود میں 6.62 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے اس ضمن میں صوبائی حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔ محکمہ خزانہ کے سرکلر کے مطابق گزشتہ تین سال کے لئے صوبائی و مقامی حکومتوں اور دیگر مالی و غیر مالیاتی اداروں کو جاری کردہ قرضوں اور ملازمین کو دیئے جانے والے کار اور ہاﺅس بلڈنگ ایڈوانس سمیت اقسام کے قرضوں پر شرح سود کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے جاری کردہ سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2015.16 کے لئے صوبائی و مقامی حکومتوں اور دیگر مالی و غیرمالیاتی اداروں کو جاری کردہ قرضوں اور ملازمین کو دیئے جانے والی کاریں اور ہاﺅس بلڈنگ ایڈوانس سمیت اقسام کے قرضوں پر 7.37 فیصد جبکہ مالی سال 2016.17 کے لئے صوبائی مقامی حکومتوں و دیگر مالی اداروں کو جاری کردہ قرضوں اور ملازمین کو دیئے جانے والی کاریں اور ہاﺅس بلڈنگ ایڈوانس سمیت اقسام کے قرضوں پر شرح سود 6.62 فیصد کردی گئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے