Home / اہم خبریں / بزرگ شہریوں کی پنشن میں اضافے کا نوٹیفکشن جاری

بزرگ شہریوں کی پنشن میں اضافے کا نوٹیفکشن جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) بزرگ شہریوں کی پنشن میں اضافے کا نوٹیفکشن جاری کردیا گیا، وزیراعظم کے مشیر خاص کی سفارش پر ای او بی پنشن میں 20 فیصد اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بزرگ شہریوں کیلئے ای او بی آئی پنشن میں اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق بزرگ شہریوں کیلئے ای او بی آئی پنشن میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے بزرگ شہریوں کے لیے ای او بی آئی نے پنشن 20 فیصد بڑھانے کا اعلان گزشتہ برس کیا تھا۔ تاہم اس اعلان کی منظوری اب دی گئی ہے۔ پنشن میں اضافے کی منطوری وزارت خزانہ نے دی ہے۔ پہلے ای او بی آئی کی جانب سے بزرگ شہریوں کو پنشن 5250 سے روپے دی جاتی تھی تاہم اب بزرگ شہریوں کو ماہانہ 6500 روپے ملا کریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے