کراچی (رپورٹ: کامل حسین) کراچی میں گلشن معمار پولیس کی کارواٸی بدنام زمانہ 2 منشیات فروش ایس ایچ او گلشن معمار اشتیاق غوری کے شکنجے میں۔ ملزمان کے قبضے سے اعلی کوالٹی کی چرس، چوری شدہ موبائل فون و نقدی برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر عرفان علی بہادر کے منشیات مافیا کے خلاف تھانیداروں کو سخت ترین احکامات۔ ایس ایچ او گلشن معمار اشتیاق غوری بمعہ پولیس پارٹی منشیات مافیا کے لٸے خوف و دہشت کی علامت بن گٸے۔ کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او گلشن معمار اشتیاق غوری کی سربراہی میں بدنام زمانہ 2 منشیات فروشوں کو دھر لیا۔ ملزمان میں شامل سلیم اور رشید خان کے قبضے سے اعلی کوالٹی کی چرس، چوری شدہ موباٸیل فون و نقدی برآمد۔ ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات جیسے زہر کو عام کررہے تھے جبکہ ملزمان منشیات کو بطور ڈیلوری بھی کیا کرتے تھے۔ ملزمان کے خلاف امتناٸی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کردیا گیا ہے۔ رابطے کے دوران ایس ایچ او گلشن معمار اشتیاق غوری نے یہ موقف اپنایا کہ زہر بیچنے والوں کو کسی قابل نہیں چھوڑینگے اور انکے ساتھ سختی سے نمٹا جاٸیگا۔
![]()