Home / اہم خبریں / حج اب سوا چار لاکھ روپے میں ہوگا

حج اب سوا چار لاکھ روپے میں ہوگا

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، سعودی حکومت کی جانب سے عائد ٹیکسز اور ائیر ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافے کے باعث گزشتہ سال 2 لاکھ 85 ہزار میں ہونے والا حج اس مرتبہ 4 لاکھ 25 ہزار میں کیا جاسکے گا۔ تفصیلات کے مطابق ہر سال پونے 2 لاکھ کے قریب پاکستان فریضہ حج کی ادائیگی کو جاتے ہیں تاہم ایک بڑی تعداد ہرسال اس مذہبی فریضے سے محروم رہ جاتی ہے جس کی بنیادی وجہ پاکستان کے لیے مختص حج کوٹہ ہے۔ ہر سال لاکھوں پاکستانی حج کے لیے درخواستیں جمع کرواتے ہیں تاہم قرعہ اندازی کے بعد ان خوش نصیبوں کو چنا جاتا ہے جو حج کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ اس باعث ہر سال ہزاروں خواہشمند افراد، خواہش اور وسائل کے ہوتے ہوئے بھی حج پر نہیں جاپاتے۔ جس کے بعد سعودی حکومت نے پاکستان کے حج کوٹے میں 5 ہزار افراد کا اضافہ کردیا تھا جبکہ 20 ہزار افراد کے اضافے کی تجویز تاحال سعودی حکومت کے ہاں زیر غور ہے۔ تاہم اس سال حج کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہونے والا ہے۔ گزشتہ سال اس مذہبی فریضے کو ادا کرنے میں 2 لاکھ 85 ہزار روپے کے اخراجات سامنے آئے تھے جبکہ اس مرتبہ وہی حج اب سوا چار لاکھ روپے میں ہوگا۔ اسکی بنیادی طور پر چار وجوہات سامنے آئی ہیں۔ پہلی وجہ ڈالر کا مہنگا ہو جانا ہے۔ گزشتہ سال کی نسبت اس سال ڈالر کی قمیت میں 33 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ریال کی قیمتیں بھی بڑھ چکی ہیں اور حج کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب سعودی حکومت کی جانب سے بھی ٹیکسوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ تیسری وجہ یہ ہے کہ اس مرتبہ حج پر جانے والوں کے لیے پی آئی اے اور سعودی ائیرلائن نے 18 سے 20 ہزار روپے مہنگا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کی بنیادی وجہ ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت تاحال حج پالیسی کا اعلان نہیں کرسکی۔ حکومت سرکاری کوٹے پر جانے والے عازمین حج کو 40 ہزار روپے کی سبسڈی نہیں دے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے