Home / اسلام آباد / رائل تھائی لینڈ فضائیہ کے کمانڈر ان چیف ائیر چیف مارشل چیاپرُک دِدیاسارن کی ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات

رائل تھائی لینڈ فضائیہ کے کمانڈر ان چیف ائیر چیف مارشل چیاپرُک دِدیاسارن کی ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) رائل تھائی لینڈ فضائیہ کے کمانڈر ان چیف، ائیر چیف مارشل چیاپرُک دِدیاسارن نے آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے انکا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ بعد ازاں انہوں نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان سے انکے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور کے ساتھ علاقائی امن و استحکام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رائل تھائی لینڈ فضائیہ کے کمانڈر ان چیف نے پاک فضائیہ کے افراد کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کی کامیابیوں کو سراہا۔ ائیر چیف نے معزز مہمان کو پاک فضائیہ کے خود انحصاری کے مختلف منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں معزز شخصیات نے باہمی تعاون اور دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا جس کی بدولت دونوں ملکوں کے درمیان بالعموم اور دونوں فضائی افواج کے مابین بالخصوص دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔ رائل تھائی لینڈ فضائیہ کے کمانڈر ان چیف پاک فضائیہ کی دعوت پر پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے