Home / اہم خبریں / پولیو قطرے نہ پلانے والے 15 ہزار والدین کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کو بلاک کرنے کے معاملات کو فائنل کرنا شروع کردیا۔ ذرائع

پولیو قطرے نہ پلانے والے 15 ہزار والدین کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کو بلاک کرنے کے معاملات کو فائنل کرنا شروع کردیا۔ ذرائع

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) 15 ہزار والدین کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کو بلاک کرنے کے لئے معاملات کو فائنل کرنا شروع کردیا ہے۔ پولیس کے قطرے نہ پلانے والے والدین کی تعداد اکیس ہزار سے کم ہوکر پندرہ ہزار رہ گئی ہے۔ حال ہی میں پولیس مہم ختم ہوگئی ہے۔ مہم کے لئے 58 لاکھ 35 ہزار بچوں کو پولیو کے قطے پلانے کا ہدف دیا گیا تھا۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق پولیو کے قطرے اپنے بچوں کو نہ پلانے والے والدین کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کرنے ان کے پاسپورٹ اور شناختی کار ڈ کو مستقل طو پر بند کرنے کی تجاویز کو رواں پولیو مہم تک مشروط کردیا گیا تھا۔ پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے اور بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کرنے کے خوف کے باعث چھ ہزار والدین نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے رواں سیزن میں پلادیئے ہیں اور گزشتہ مہم کے دوران ان والدین نے اپنے بچوں کو پولیوکے قطرے پلانے سے انکار کیا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے