کراچی (رپورٹ: کامل حسین) کراچی میں جمشید کوارٹر پولیس کی منشیات فروش و جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف کی کارواٸی متعدد جراٸم کے وارداتوں میں ملوث 2 عناصر گرفتار ملزمان کے قبضے سے ڈیڑھ کلو اعلی کوالٹی کی منشیات، چوری شدہ موبائل فون و نقدی برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش جاری۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کے غنڈہ راج و زہر بیچھنے والوں کے لٸے تھانےداروں کو سخت ترین ہدایت۔ ایس ایچ او جمشید کوارٹر شمشاد حسین چاچڑ جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے لٸے خوف و دہشت کی علامت بن گٸے۔ کامیاب و زبردست کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او جمشید کوارٹر شمشاد حسین چاچڑ کی سربراہی میں سماج دشمن و جراٸم پیشہ عناصر کو دبوچ لیا۔ ملزمان میں شامل فیض محمد عرف فیضو بلوچ اور تصدیق حسین کے قبضے سے ڈیڑھ کلو اعلی کوالٹی کی منشیات، چوری شدہ موبائل فون و نقدی برآمد۔ ملزمان ماضی میں بھی مختلف تھانہ جات کی ہوا کھا چکے ہے اور کراچی میں اپنا جراٸم پیشہ و منشیات کا نیٹ ورک قاٸم کرنے میں بھی مصروف تھے۔ ملزمان کے خلاف اِمتناٸی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کر دیا گیا ہے۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او جمشید کوارٹر شمشاد حسین چاچڑ نے یہ مٶقف اپنایا کہ غنڈہ راج و منشیات مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاٶن کو جاری رکھتے ہوۓ ان عناصروں کا مکمل خاتمہ کیا جاۓ گا تا کہ علاقہ عوام اور شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر تحفظ و ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
![]()