کراچی (رپورٹ: کامل حسین) کراچی میں بغدادی پولیس کی کارواٸی بدنامِ زمانہ منشیات فروش گرفتار ایس ایچ او بغدادی اکرم آرائیں کے شکنجے میں۔ ملزم آصف کے قبضے سے 1 کلو سے زاٸد اعلی کوالٹی کی چرس برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سِٹی مقدس حیدر کے جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف سخت ترین احکامات۔ ایس ایچ او بغدادی اکرم آرائیں نے جراٸم پیشہ عناصر کے گِرد گیھرا تنگ کرتے ہوۓ ان کا جینا حرام کر دیا۔ کامیاب و زبردست کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او بغدادی اکرم آرائیں کی سربراہی میں بدنامِ زمانہ منشیات فروش کو گرفتارکرلیا۔ ملزم آصف کے قبضے سے 1 کلو سے زاٸد اعلی کوالٹی کی چرس برآمد۔ ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات جیسے زہر کو عام کرکے نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیل رہے تھا جبکہ ملزم کے خلاف امتناٸی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کر دیا۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او بغدادی اکرم آرائیں نے یہ مٶقف اپنایا کہ جرائم سے جڑے ہر عناصر کے ساتھ کھلی جنگ کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوۓ انہیں لگام ڈال کر جیل منتقل کرینگے خواہ یہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں۔
![]()