Home / اہم خبریں / دشمن پر لرزہ طاری, پاکستان نے کم فاصلے تک زمین سے زمین پر ہدف کو نشانہ بنانے والے نصر بیلسٹک میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ کرلیا

دشمن پر لرزہ طاری, پاکستان نے کم فاصلے تک زمین سے زمین پر ہدف کو نشانہ بنانے والے نصر بیلسٹک میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ کرلیا

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) پاکستان نے کم فاصلے تک زمین سے زمین پر ہدف کو نشانہ بنانے والے نصر بیلسٹک میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور دیگر متعلقہ حکام نے تجربے کا معائنہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تجربہ مشقوں کے دوسرے مرحلے میں دوبارہ اور میزائل تجربہ پڑوسی ملک کے میزائل پروگرام کو سامنے رکھ کر کیا گیا۔ اس موقع پر جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ کامیاب میزائل تجربے پر سائنسدان اور انجینئر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق صدرمملکت، وزیراعظم، مسلح افواج کے سربراہان نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں، انجنیئرز کو مبارک باد دی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سینئر صحافی خاور حسین مرحوم کی پہلی برسی، پریس کلب سانگھڑ میں تعزیتی تقریب کا انعقاد

کراچی/سانگھڑ، (اسٹاف رپورٹر) کراچی سے وابستہ معروف نوجوان صحافی اور پریس کلب سانگھڑ کے رکن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے