تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں ساٸيٹ اے پولیس کی کارواٸی متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 2 بدنامِ زمانہ اسٹریٹ کریمنلز گرفتار

کراچی میں ساٸيٹ اے پولیس کی کارواٸی متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 2 بدنامِ زمانہ اسٹریٹ کریمنلز گرفتار

کراچی (رپورٹ: کامل حسین) کراچی میں ساٸيٹ اے پولیس کی کارواٸی متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 2 بدنامِ زمانہ اسٹریٹ کریمنلز گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین، چوری شدہ موباٸیل فون و نقدی برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ شوکت علی کٹھیان کے جراٸم پیشہ عناصروں کےخلاف سخت ترین احکامات۔ ایس ایچ او ساٸٹ اے خالد رفیق نے ڈاکو راج کرنے والے عناصر کے لیے ڈنڈا اٹھالیا جبکہ کامیاب و زبردست کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او ساٸٹ اے خالد رفیق کے سربراہی میں 2 بدنامِ زمانہ اسٹریٹ کرمنلز کو دھرلیا۔ ملزمان میں شامل سید نعیم حسین عرف جبا ولد سید فہیم حسین اور نوید خان عرف نومی ولد محمد رٸیس خان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین، چوری شدہ موباٸیل فون و نقدی برآمد۔ ملزمان ماضی میں بھی متعدد جراٸم کی وارداتوں میں  مختلف تھانہ جات میں بند ہوچکے ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کر دیا گیا ہے۔ رابطے کے دوران ایس ایچ او ساٸيٹ اے خالد رفیق نے یہ موأقف اپنایا کہ غنڈہ راج کرنے والے عناصروں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کرینگے انکے ساتھ سختی سے نِمٹھا جاۓ گا تا کہ علاقہ عوام اور شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر تحفظ و ریلیف  کی فراہم کرسکیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام اباد میں انسانی اعضاء کی مبینہ اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ گرفتار تین چینی شہری بھی شامل

اسلام آباد، (اسٹاف رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے