Home / اہم خبریں / ہائے غربت،، بہن کی شادی میں بھائی جوڑا نہ دے سکا دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی کوشش کی، تشویشناک حالت می‍ں سول اسپتال میرپورخاص سے حیدر آباد منتقل

ہائے غربت،، بہن کی شادی میں بھائی جوڑا نہ دے سکا دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی کوشش کی، تشویشناک حالت می‍ں سول اسپتال میرپورخاص سے حیدر آباد منتقل

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ہائے غربت،، بہن کی شادی میں بھائی جوڑا نہ دے سکا دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی کوشش کی، تشویشناک حالت می‍ں سول اسپتال میرپورخاص سے حیدر آباد منتقل۔ سندھ میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری، غربت نے دل ہلا دیے، کھپرو کے غریب بھٹ بھائٹی کے نواحی گاؤں بڈھو مری میں 14 سالہ نوجوان میرا ولد رام سنگھ نے اپنی بہن کی شادی میں سخت غربت کے سبب بہن کو جوڑا نہ دے سکنے کے بعد دلبرداشتہ ہوکر پندھا لگا کر خودکشی کی کوشش کی جسے بھٹ بھائٹی سے میرپورخاص سول اسپتال لایا گیا جہاں پر حیدرآباد ریفر کرنے کے لیئے کرایہ نہ ہونے کے باعث ایمرجنسی وارڈ کے بی شفٹ کے ڈاکٹر عمران نے 1500 روپیہ چندہ کرکے کرایہ دیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق خودکشی کی کوشش کرنے والے نوجوان کی گردن میں رسی کے نشانات موجود ہیں حالت تشویشناک ہے نوجوان کے والدہ اور والد کے پاؤں میں چپل تک نہیں ہے، کھانے کو روٹی نہیں، پہننے کو کپڑے نہیں، یہ امیر سندھ کی غریب عوام کا حال۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے