Home / اہم خبریں / بلوچستان کے جوڑے نے حیدرآباد میں شادی کرلی، لڑکی کے والدین نے کاروکاری قرار دے دیا وزیر اعلی سندھ تحفظ فراہم کریں۔ بلوچستان کی فوزیہ کا مطالبہ

بلوچستان کے جوڑے نے حیدرآباد میں شادی کرلی، لڑکی کے والدین نے کاروکاری قرار دے دیا وزیر اعلی سندھ تحفظ فراہم کریں۔ بلوچستان کی فوزیہ کا مطالبہ

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) بلوچستان کی تحصیل نصیرآباد کے گاؤں امان اللہ کھوسہ کے رہائشی پریمی جوڑے فوزیہ بنت اوغان دایو اور محمد اسلم ولد علی حیدر ابڑو نے حیدرآباد میں اوتھ کمشنر کے روبرو پیش ہوئے جہاں پر دوشیزہ فوزیہ نے بیان دیا کہ میں محمد اسلم ابڑو سے شادی کی خواہش مند ہوں اوتھ کمشنر کی اجازت کے بعد فوزیہ دایو نے اپنے پریمی محمد اسلم ابڑو سے شادی کرلی فوزیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے محمد اسلم ابڑو سے شادی کی ہے اس پر میرے والدین ناراض ہیں اور انہوں نے مجھے اور میرے شوہر کو کاروکاری قرار دے دیا ہے انہوں نے کہا کہ میرے والدین کسی بھی وقت ہمیں جانی نقصان پنہچا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ زندگیوں کو خطرات لاحق ہونے کی وجہ سے ہم چھپ چھپ کر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں تحفظ دیا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے