کراچی (رپورٹ: کامل حسین) کراچی میں سپر مارکیٹ پولیس کا گٹکا مافیا و سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیراٶ بدنامِ زمانہ گٹکا فروش کے 3 کارندے گرفتار ملزمان میں شامل محمد منیر ولد مجاہد، محمد شاہد ولد مجاہد اور محمد لطیف ولد امین کے قبضے سے بھاری مقدار میں مضرِ صحت گٹکا چھالیہ و مضرِ صحت اَشیاء برآمد۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل راٶ عارف اسلم کے زہریلا کام کرنے والے عناصر کے خلاف سخت ترین احکامات۔ ایس ایچ او سپر مارکیٹ حسیب الله قریشی نے سماج دشمن عناصر سمیت گٹکا مافیا کی نیندیں حرام کردی۔ کامیاب کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او سپر مارکیٹ حسیب الله قریشی کے سربراہی میں جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصر کو دھرلیا۔ ملزمان میں شامل محمد منیر ولد مجاہد، محمد شاہد ولد مجاہد اور محمد لطیف ولد امین کے قبضے سے بھاری مقدار میں مضرِ صحت گٹکا چھالیہ و مضرِ صحت اَشیاء برآمد۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کردیا گیا۔ رابطے کے دوران ایس ایچ او سپر مارکیٹ حسیب الله قریشی نے یہ مٶقف اپنایا کہ جراٸم پیشہ عناصروں کا مکمل خاتمہ کرینگے۔ ان عناصروں کا جڑ سے صفایا کرکے علاقہ عوام و شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر ریلیف و تحفظ فراہم کرینگے۔ موت بانٹنے والوں کو گھسیٹتے ہوۓ جیل منتقل کیا جاٸیگا خواہ یہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں۔
![]()