کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انتہاہی افسوس ناک ہے اور اس کی مکمل انکوائری کرکے قانون کے مطابق ملزمان کو سزا دی جائے گی۔ کسی ایم این اے، ایم پی اے، ڈی ایم سی یا یوسی کے چیئرمین کو بھی یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ پانی کے کنکشن کی ازخود اجازت دے۔ سعید غنی نے کہا کہ مجھے سیاست کرتے کم و بیش ساڑھے 19 سال ہوگئے، جس میں 10 سال میں یوسی ناظم رہا جبکہ سینیٹر، رکن سندھ اسمبلی اور وزیر بھی رہا لیکن آج تک میں نے کسی کو ایک بھی پانی کے کنکشن کی خود سے اجازت نہیں دی ہے کیونکہ یہ اختیار کسی ایم این اے، ایم پی اے، وزیر حتیٰ کہ کسی چیئرمین اور وائس چیئرمین کو بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا ایک طریقہ کار ہے اور اس کی باقاعدہ اجازت کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ دیتا ہے۔
![]()