Home / اسلام آباد / پاکستانی وفد دریائے چناب پر زیر تعمیر آبی منصوبوں کے معائنے کے لئے کل بھارت جائے گا

پاکستانی وفد دریائے چناب پر زیر تعمیر آبی منصوبوں کے معائنے کے لئے کل بھارت جائے گا

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستانی وفد دریائے چناب پر زیر تعمیر آبی منصوبوں کے معائنے کے لئے کل بھارت جائے گا، جہاں وفد دریائے چناب پر لوئرکلنائی اورپاکل دل کامعائنہ کرےگا، مہرعلی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پرپا کستان نے بھر پور آواز بلندکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی پر مذاکرات برف پگھل گئی، انڈس واٹر کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ پا کستانی وفد 27 جنوری کو بھارت جائے گا، وفد اتوارکو واہگہ کے راستے نئی دہلی روانہ ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کمشنر سید مہر علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی وفد بھارت جائے گا اور اور 27 جنوری سے یکم فروری تک بھارت کا دورہ کرے گا۔ سید مہر علی شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ماہرین کا وفد دریائے چناب پر بننے والے منصوبے لوئر کلنائی اور پاکل دل کا معائنہ کرے گا، بھارت کی جانب سے دریائے چناب پر بنائے جانے والے دیگر منصوبوں کے معائنہ کے حوالے سے بھی مثبت اشارے دیئے گئے ہیں۔ پاکستانی انڈس واٹر کمشنر نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر پا کستان نے بھر پور آواز بلند کی ہے جس پر کامیابی ملی ہے۔ یاد رہے 11 جنوری کو بھارت نے پاکستان کو دریائے چناب پر زیر تعمیر آبی منصوبوں کے معائنے کے لئے گرین سگنل دیا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے