کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی کے علاقوں ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد میں 70 شادی ہال موجود ہیں 70 میں سے 40 قانونی اور 30 غیر قانونی ہیں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کارروائی کے لئے کمر کس لی۔ اوسطا ایک شادی ہال کا رقبہ ایک ہزار گز پر مشتمل ہوتا ہےغیر قانونی شادی ہالوں میں سے 20 کمرشل روڈ پر واقع ہیں کمرشل روڈ پر شادی ہال کا قیام غیر قانونی ہے غیر قانونی شادی ہالوں میں سے 14 سرے سے ریگولرائز کئے ہی نہیں جاسکتے صرف وہ شادی ہال قانونی تصور ہوں گے جو 100فٹ کے روڈ کا فیس رکھتے ہوں روڈ کی چوڑائی 100فٹ سے ایک فٹ بھی کم ہونے پر ہال ریگولرائز نہیں کیا جاسکتا ان غیر قانونی شادی ہالز کو ریگولرائز کرنے سے اداروں کو 40 کروڑ سے زائد کی آمدنی متوقع ہے۔
![]()