کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں بوٹ بیسن پولیس کا منشیات مافیا کے خلاف گھیراؤ بدنام زمانہ منشیات فروش ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک کے شکنجے میں ملزم کے قبضے سے اعلی کوالٹی کی 1050 گرام چرس اور نقدی برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت ترین احکامات۔ ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل و ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ کے منشیات مافیا کے خلاف تھانیداروں کو زمین تنگ کردینے کے احکامات۔ ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک بمعہ پولیس پارٹی منشیات مافیا کے لئے خوف و دہشت کی علامت بن گئے کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک کی سربراہی میں بدنام زمانہ منشیات فروش کو دھر لیا ملزم کے قبضے سے 1050 گرام اعلی کوالٹی کی چرس اور نقدی برآمد ملزم کراچی بھر کے مختلف علاقوں میں منشیات جیسے زہر کو عام کررہا تھا ملزم منشیات کی بطور ڈیلوری بھی کیا کرتا تھا ملزم کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے رابطہ کے دوران ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے یہ موقف اپنایا کہ زہر بیچنے والوں کو کسی قابل نہیں چھوڑینگے انکے ساتھ سختی سے نمٹا جاٸیگا۔
![]()