Home / اسلام آباد / نئی ویزا پالیسی 50 ملکوں کو ایئرپورٹ لاؤنج پر ہی ویزہ دے دیا جائے گا جب کہ 175 ملکوں کو ای ویزہ کی سہولت دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری

نئی ویزا پالیسی 50 ملکوں کو ایئرپورٹ لاؤنج پر ہی ویزہ دے دیا جائے گا جب کہ 175 ملکوں کو ای ویزہ کی سہولت دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 50 ملکوں کو ایئرپورٹ لاؤنج پر ہی ویزہ دے دیا جائے گا جب کہ 175 ملکوں کو ای ویزہ کی سہولت دی گئی ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 50 ملکوں کو ایئرپورٹ لاؤنج پر ہی ویزہ دے دیا جائے گا جبکہ 175 ملکوں کو ای ویزہ کی سہولت دی گئی ہے، نئی ویزہ پالیسی سے پاکستان میں بڑی تبدیلی آئے گی، 1965 تک پاکستان ایک بہترین ملک رہا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ برٹش، امریکن پاسپورٹ رکھنے والے بھارتی باشندوں کو ویزا آن ارائیول کی سہولت ہوگی، 96 ملکوں کو ویزہ سہولت دے دی گئی ہے جبکہ اسٹوڈنٹ ویزا کی مدت 2 سال کر دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کی ایوان آمد پر اپوزیشن کا رویہ درست نہیں تھا، وزیراعظم کی آمد پر طعنے اور فقرے کسے جاتے ہیں، اپوزیشن کو وزیراعظم کا احترام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محمد بن سلمان پاکستان آرہے ہیں جب کہ یواے ای کے ولی عہد 12 سال بعد پاکستان آئے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ ماورائے عدالت قتل شہباز شریف کے دور میں ہوئے، شہبازشریف سے پہلے ماورائے عدالت قتل کا تصور نہیں تھا، سانحہ ماڈل ٹاؤن منصوبہ بندی کے ساتھ اور سانحہ ساہیول غلطی سے ہوا، شہبازشریف اور سعد رفیق کے خلاف نیب انکوائری مذاق بن گئی ہے جبکہ پاکستان کو خطرہ نہیں بلکہ سندھ کے غداروں کو خطرہ ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے