Home / اہم خبریں / کراچی میں گلبرگ پولیس کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کامیاب کارروائی موٹر ساٸیکل لفٹر گینگ کا کارندہ گرفتار ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر ساٸیکلز برآمد

کراچی میں گلبرگ پولیس کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کامیاب کارروائی موٹر ساٸیکل لفٹر گینگ کا کارندہ گرفتار ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر ساٸیکلز برآمد

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں گلبرگ پولیس کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے انتھک محنت کو جاری رکھتے ہوۓ کامیاب کارروائی موٹر ساٸیکل لفٹر گینگ کا کارندہ گرفتار ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر ساٸیکلز برآمد مقدمہ درج تفتیش شروع۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ امین یوسف زئی و ایس ایس پی سینٹرل راٶ عارف اسلم کے جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف سخت ترین ایکشن لینے کی ہدایات، ایس ایچ او گلبرگ سید راشد علی نے بمعہ پولیس پارٹی جراٸم پیشہ عناصر کی نیندیں حرام کرنا شروع کردی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کامیاب کارروائی و انتھک محنت کے سلسلے کو جاری رکھ کر موٹر ساٸیکل لفٹر گینگ کے کارندے کو دھر لیا ملزم محمد ثاقب کراچی بھر کے مختلف شاپنگ مالز کے باہر پارکنگ میں سے کھڑی موٹر ساٸیکلز کو لیکر فرار ہونے کا ماسٹر ہے اور مختلف علاقوں سے کئی شہریوں کی موٹر ساٸیکلز کو ہوا کر چکا ہے ملزم منشیات کا عادی ہے نشہ پورا نا ہونے کی صورت میں موٹرساٸیکل لفٹنگ میں سرگرم ہوکر اپنے نشے کو پورا کرتا ہے ملزم کے باقی سہولت کاروں کے بارے میں کھوج لگائی جارہی ہے ملزم کے خلاف مقدمہ قاٸم کرکے مزید جانچ پڑتال کے عمل کو تیز کیا جاریا ہے رابطہ کے دوران ایس ایچ او گلبرگ سید راشد علی نے یہ موقف اپنایا کہ جراٸم پیشہ عناصر کتنے ہی چالاق کیوں نا ہو قانون سے بالاتر نہیں انکے ساتھ سختی سے نمٹا جاٸیگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے